Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اوران کے 3زخمی گارڈز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کا کہنا ہے کہ سی ٹی اسکین اورالٹراساؤنڈ رپورٹس مثبت آئی ہیں انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی وہ مزید 4سے 5 دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔
رات گئےسُپرہائی پر ٹریفک حادثےمیں زخمی ہونےوالےمتحدہ قومی مومنٹ کےسربراہ ڈاکٹرفارو ق ستارکوپہلےاےاوکلینک اوربعد میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیاگیا۔
https://youtu.be/s49PUZAO4hQ
ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کےمطابق ،حادثے کا شکار ڈاکٹرفاروق ستارنے گردن کے پچھلےحصے،کاندھے اورپسلیوں میں دردکی شکایت کی تھی جس کےباعث لیاقت نیشنل اسپتال میں مختلف شعبوں کے12 ڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم نےان کاسی ٹی اسکین اورالٹراساؤنڈکیا، جن کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
انجم رضوی نے مزید بتایا رپورٹس مثبت آنےکےبعداب اسپتال میں ڈاکٹرفاروق ستار4سے 5 دن تک ڈاکٹرزکی نگرانی میں رہیں گے ۔
ترجمان کےمطابق، انہوں نے ڈاکٹرزاوراسپتال میں موجودپارٹی رہنماؤں سےبھی گفت گوکی۔ لیاقت نیشنل اسپتال منتقلی سےقبل اےاوکلینک میں ڈاکٹرفاروق ستارکےمختلف ایکسرےکیےگئے۔
اےاوکلینک ذرائع کےمطابق، ڈاکٹرفاروق ستارکوحادثےکےنتیجےمیں کوئی فریکچرنہیں ہوا۔ اسپتال زرایع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اسپتال کے داخلی خارجی راستون پر پولیس کی نفری تعینات ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق ،فاروق ستار اور ان کے گارڈز کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں آرام کی ضرورت ہے۔