چترال اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2016 07:44am

چترال :چترال اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی،زلزلہ 10کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ،چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز چترال سے 15 کلو میٹر جنوب کی طرف تھا۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہو تے ہی لوگ  کلمے کا ورد کرتے ہوئےاپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments