Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد،اوکاڑہ:حافظ آباد اور اکاڑہ میں پولیس اور دیگر حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران 6اشتہاریوں سمیت 81 افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق، اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم،دیپالپور،منڈی احمدآباد،بصیر پور اور 11 دیہات میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 اشتہاریوں سمیت 65 افراد کو حراست لیا ہے۔
جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔حراست میں لیے جانیوالے تمام افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب حافظ آباد کے متخلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 14 افراد کو حراست میں لیا ہے۔تاہم زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔