Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:حکومت سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلیے بھی اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا۔
حکومت سندھ کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےضابطہ اخلاق کے مطابق، عید الاضحیٰ پرکھالیں جمع کرنے کیلیے کمشنریا ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
کھالیں جمع کرنے کیلیے کیمپ لگانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،کھالیں جمع کرنے کے لئے کسی قسم کا اعلان کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلیے بھی اجازت نامہ ہوناچاہیے۔
حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق کےمطابق ،پوسٹریا بینرز کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق ،عید قرباں پرکسی بھی قسم کا اسلحہ، ڈنڈے اورلاٹھی لے کر چلنے پرپابندی ہوگی،پابندی کااطلاق لائسنس یافتہ اسلحے پربھی ہوگا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔