کولکتہ: بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈراؤنی فلمیں بہت چھوٹی عمر سے دیکھنا شروع کر دی تھیں۔
عمران اپنی آنے والی فلم راز ری بوٹ کی پروموشن کیلئے کولکتہ میں موجود تھے۔
فلم کے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کچھ ایسا ہوگا جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔یہ ایک لو اسٹوری ہے جو تین لوگوں کے تعلق کے درمیان گھومتی ہے۔ لیکن فلم کی بنیادی کہانی ڈراؤنی ہے۔
وکرم بھٹ کی زیر ہدایت بننے والی فلم راز ری بوٹ مشہور فلم راز کی چوتھی قسط ہے۔ فلم میں کیرتی کربانڈا اور گورو اروڑا بھی دکھائی دیں گے۔
فلم 16 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ زی نیوز