وزیراعظم نواز شریف کا فاروق ستار سے رابطہ

شائع 12 ستمبر 2016 06:25pm

کراچی :وزیر اعظم نواز شریف نے متحدہ رہنما فاروق ستار کو فون کیا ہے اور حادثے کے بعد ان کی خیریت درفافت کی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے،وزیراعظم نوازشریف نے فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور ان کی خیریت دریافت کی۔

فاروق ستار نے بھی حادثے کی تفصیل سے نوازشریف کو آگاہ کیا،  کورکمانڈر کراچی نے بھی فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

قائم علی شاہ، پرویز مشرف ، اے پی ایم ایل کے احمد حسن سمیت دیگر نے بھی متحدہ کے رہنما فاروق ستار سے خیریت دریافت کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فاروق ستار حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم وہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Read Comments