شیخ رشید کی عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2016 07:03am

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ رائیونڈ مارچ میں عمران خان کے  ساتھ ہیں۔

لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائیش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق پیپلز پارٹی کے حتمی فیصلے کا انتطار ہے،حکمران سنت ابراہیمی کے قابل نہیں لہذا انکا جھٹکا ہی ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چاہے جو بھی ہو عوامی مسلم لیگ رائیونڈ مارچ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔ طاہر القادری نے بھی مارچ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

Read Comments