Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمن ملک پاناما ڈیڈ لاک خاتمے کے لئے میدان میں آنے کوتیار،کہتے ہیں ایسا حل دوں گا جو حکومت اوراپوزیشن دونوں کو قابل قبول ہوگا۔
عید کے دن آج نیوز کے پروگرام "آج ایکسکلوسو " کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سینٹررحمن ملک نے کہا کہ پاناما پیپرزسیاسی ہوچکا،تحقیقات کے لئے نئے قانون کی ضرورت نہیں،ایسا حل لاؤں گا جواپوزیشن اورحکومت کوقابل قبول ہوگا۔
رحمن ملک نے کہا کہ اگرمشترکہ اپوزیشن سڑکوں پہ آئی توعمران بلاول کے کنٹینر پرآئیں گے،بلاول عمران کے کنٹینرپرنہیں جائیں گےکیونکہ پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ داعش خاتمے کے حکومتی دعوے سے متفق نہیں، بھارت افغانستان کٹھ جوڑپاکستان کے خلاف ہے،جسے امریکا کا اشیرآباد حاصل ہے۔