حکومت کرپشن کلچر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں،سراج الحق

شائع 14 ستمبر 2016 02:23pm

کراچی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتی،اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا تو اب تک تحقیقاتی کمیشن بن چکا ہوتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔اس موقعے پر دونوں رہنماؤں نے پانامہ لیکس سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 امیر جماعت سلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں چاہتی۔ اگر کرپشن کے معاملے پر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اب تک تحقیقاتی کمیشن بن چکا ہوتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن اور کمیشن کلچر سے باہر نکلنے کو ہی تیار نہیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور ان کی ملکی خدمات کو سراہا۔

Read Comments