Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا آج تیسرا روز ہے، لوگ آج بھی سنت ابراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بڑی عید پر بڑے بڑے پروگرام ،آج بھی خوب ہلا گلا اور موج مستی جاری ہےملک بھر میں عید کے دوسرے روز کا آغاز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے ہوا۔
صبح سویرے لوگوں نے جانوروں کو قربان کی،جن کو پہلے روز قصائی نہ مل سکا ، انھیں آج کسی تگ و دو کے قصائی آسانی سے ملا،مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
قربانی سے فارغ ہوئے تو شروع ہوئیں بچوں کی فرمائشیں،کوئی دادا دادی کے گھر چلا تو کسی نے نانا نانی کے گھر دعوتیں اڑائیں ۔سری پائے،نہاری ، پلاؤ ، بریانی تو کہیں کباب ،قیمہ اور نرگسی قوفتے،، مرغن کھانوں نے عید کا مزہ دوبالا کردیا۔
ملک بھر کی تفریح گاہوں میں بھی دن بھر خوب رش رہا،بچوں کی شرارتوں نے عید کی خوشیوں میں رنگ بھر دیئے،شام ہوتے ہی قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کی خوشبو پھر ستانے لگی،اب باری ہے باربی کیو ،تکہ ، بہاری بوٹی،کباب پراٹھے کی کہیں سجے گی سجی تو کہیں ہاتھ صاف ہوگا کٹاکٹ پر۔