نواب شاہ میں تیزرفتار ٹریلرکی کارکوٹکر، 5افراد جاں بحق

شائع 15 ستمبر 2016 06:00am

نواب شاہ :نواب شاہ میں شاہ پور جہانیاں کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی کارکو ٹکرسے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،نوابشاہ شاہ پور جہانیاں کے قریب تیز رفتار ٹریلرنے کار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق موڑو سے ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹریلرکا ڈرائیورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Read Comments