وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 11:00am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ملتان ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ملتان میں بُچھ اسٹیشن کےقریب ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا ہے اورجاں بحق افراد کے ایصال ثواب اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

https://youtu.be/wSIqmb7-rVQ

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی حادثے پرانتہائی دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی گھروں تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ وزیرریلوے امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

پندرہ بوگیوں پر مشتمل عوام ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی روانہ کردیا گیا ہے۔ وزیرریلوے نے حادثے کی تحقیقات 72گھنٹے میں مکمل کرنے اور مین لائن ون جلد بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read Comments