Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے ججز کا فوری اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں تمام ججز کو زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی جلد اور فوری سماعت میں درپیش رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کے لیے ہوم سیکرٹری،پولیس افسران سمیت متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔