Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے شہری شاہد اورعتیق الرحمان سمیت دیگر5افراد کی گمشدگی پررینجرزسمیت دیگراداروں سے 2ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں 5 شہریوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس رپورٹ میں شہری شاہد ، عتیق اوردیگرکی گمشدگی پراظہارِلاعلمی کیا گیا۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ جناح اسپتال میں زیرعلاج شہری شاہد پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ دیگرکا مؤقف تھا کہ شہری عتیق الرحمان اوردیگر 4 افراد کو مختلف علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔
رینجرز کے لاء افسر نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے 2 ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔