اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 10:18am

پریانکا چوپڑا کی سیلفی نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریا نکا چوپڑا اور بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی ایک الگ  پہچان بنانے والی اداکارہ سنی لیونی کی ایک ساتھ لی گئی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکا میں  ہیں جبکہ سنی لیونی بھی ایک فیشن شو کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے  وہیں موجود ہیں ،دونوں اداکاراؤں نے ایک پوری شام ساتھ گزاری اور ان حسین پلوں کو تصویر کی شکل میں قید کرکے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔

حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پریانکا نے سنی لیونی کے ساتھ تصاویر کھینچوانے سے منع کردیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ  ایوارڈ شو کی تقریب ہو یا کسی بھی قسم کی تقریب وہ سنی لیونی کے ساتھ تصاویر نہیں کھینچوائیں گی۔

تاہم اس خبر کی ادکارہ پریانکا چوپڑا اور سنی لیونی نے ٹویٹر پر تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔پریانکا نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ انہیں سنی لیونی پسند نہیں ہیں۔

بولی وڈ کی 35 سالہ اداکارہ سنی لیونی نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے کیلئے امریکا میں موجود ہیں ،پریانکا کے ساتھ لی گئی یہ تصویر سنی نے ہی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

Read Comments