طاہر القادری کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس یورپی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 10:09am

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کو اب وہ یورپی پارلیمنٹ میں لے جارہے ہیں،اس کام کیلئے انہیں جینوا بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھا کہ وہ یورپی ہیومن رائٹس کمیشن میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کو لے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے کہ یورپی پارلیمنٹ میں خطاب کرکے کیس کو خود پیش کریں۔وکلاء سے مشاورت جاری ہے جبکہ اسی سلسلے میں وہ لندن جارہے ہیں۔

عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران کی بقاء ملکی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔اگر انصاف کیلئے دروازے بند کیے گئے تو رائیونڈ جانے سمیت کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ حصول انصاف کیلئے قومی اداروں کو جتنا کہنا تھا وہ کہہ چکے۔سانحہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے قصاص کیلئے اب بین الاقوامی سطح پر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

Read Comments