شائع 15 ستمبر 2016 10:08am

پریانکا چوپڑا نے انگریزوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی:امریکا کے مشہور  میگزین فوربز نے شوبز سے تعلق رکھنے والے امیر ترین اداکاروں کی نئی فہرست جاری کرد ی ہے اور اس بار پریانکا چوپڑا کی شمولیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فوربز نےمشہور ٹی وی اداکاروں کی سالانہ آمدنی کی فہرست جاری کی ہے ،جس میں امریکی ریاست کولمبیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ صوفیا ورگارا 43 ملین ڈالرز کے ساتھ  نمبر ون پر رہیں ۔

فہرست میں بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے11 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس لسٹ میں  اداکارہ کیلے کوکو 24.5  ملین کے ساتھ دوسری پوزیشن ،منڈی کیلنگ 15 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن،جبکہ 14.5 ملین کے ساتھ اداکارہ مریسکا چوتھے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں اداکارہ کیری واشنگٹن13.5 ملین کے ساتھ چھٹی پوزیشن ،اسٹانا کاٹک12 ملین کما کر  ساتویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

جبکہ پریانکا 11 ملین امریکی ڈالر،اداکارہ جولیانا 10.5 ملین اور اداکارہ جولی 10ملین ڈالر  کے ساتھ  بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز

Read Comments