Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور کی مقامی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی۔مقامی عدا لت کے جج قمرالزمان کے روبرو طلبہ مبینہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت آٹھ ملزمان کو پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے لڑکی کو اغواء اور زیادتی کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی اور ملزمان کا ٹیلی فون ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔تاکہ زیادتی اور آغواء کے اصل حقائق سامنے لائیے جاسکیں۔متاثرہ مطالبہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی خوفزدہ ہے۔بیان ریکارڈ کرانے کیلئے دو روز کی مہلت دی جائے۔عدالت نے لڑکی کو بیان ریارڈ کرانے کیلئے دو روز کی مہلتے دیتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کرکے چار جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔