ملکی معاشی استحکام،ریٹنگ ایجنسیاں اعتراف کررہی ہیں،اسحاق ڈار

شائع 15 ستمبر 2016 01:48pm

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ سخت مالی اصلاحات نے معیشت کو استحکام کی راہ پرگامزن کردیا ہے۔ جس کا اعتراف عالمی ریٹنگ ایجنسیاں بھی کررہی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیرس میں فرانس کے معروف تھنک ٹینک فاؤنڈیشن آف اسٹراٹیجک ریسرچ سے خطاب میں کہا کہ سخت مالی اصلاحات کے باعث کیلئے زرائع آمدن، ٹیکس وصولیوں، انفرااسٹرکچرڈیوپلمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے کیلئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال چار اعشاریہ سات فیصد جی ڈی پی گروتھ ریکارڈ کی گئی جو پچھلے آٹھ سال میں بلند ترین شرح ہے۔

 اسحق ڈار نے فرانسیسی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں بھی حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف ہیں۔ عالمی ماہرین دوہزار پچاس میں پاکستانی معیشت کو دنیا کی اٹھارہ بڑی معیشتوں میں دیکھ رہے ہیں۔

Read Comments