شائع 15 ستمبر 2016 01:50pm

آئی فون سیون کی خریداری کیلئے ڈیرے

نیویارک :ٹیکنالوجی کے مداحوں نے ایپل آئی فون سیون کی خریداری کیلئے دنیا کے  مختلف شہروں میں ایپل اسٹورز کے باہر ہی ڈیرے جمالیے۔ موبائل فون کو کل فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ایک سال کے انتظار کے بعد بالاآخر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنا نیا ایپل آئی فون سیون فروخت کیلئے پیش کردیا۔پہلے آیئے پہلے پایئے کی مصداق آئی فون سیون کے خریدار سڈنی اور ٹوکیو سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں  ایپل اسٹورز کے باہر ٹینٹ لگا کرہی بیٹھ گئے ہیں۔

خریدار توقع کررہے ہیں نئے آئی فون سیون میں پہلے سے بہتر معیار کا کیمرا،بہتر اسپیکر،بہتر میموری کےساتھ  لمبی چارجنگ کی سہولت موجود ہوگی۔تاہم ایپل فون کا کوئی فیچر ایسا نہیں جو ہفتوں پہلے انٹرنیٹ پر سامنے آنے پر موضوع بحث نہ بنا ہو۔ ایپل آئی فون سیون پر شدید تنقید بھی جاری ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایسا فون ہے جس میں ہیڈ فون جیک نہیں ،ہوم بٹن نہیں،وائرلیس چارجنگ پورٹ نہیں،آہستہ آہستہ تمام چیزیں ختم کی جارہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے ایک دن آئی فون بھی نہیں رہے گا۔

Read Comments