نیویارک :نیویارک فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز نے اپنے دلفریب کلیکشن پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔ فیشن ویک میں جدید طرز کے ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے حاضرین کے دل موہ لیے۔
نیویارک فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے،جہاں معروف فیشن ہاؤس اور ڈیزائنرزاپنی نئی کلیکشن متعارف کرارہے ہیں۔
ڈیزائنر جارجینا چیپمین، کیرین کریگ، مشیل کور، برانڈن میکس ویل سمیت مختلف عالمی شہرت یافتہ فیشن ہاؤسز نے اپنی کلیکشن کے ساتھ خوب داد وصول کی۔دلکش ماڈلز نے خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے ۔فیشن ویک میں خزاں اور موسم گرما کی مناسبت سے ملبوسات کی نمائش کا آج آخری روز ہے۔