جنوبی کیرولائنا: پاک ،امریکی افواج کی نو روزہ مشقیں اختتام پذیر

شائع 15 ستمبر 2016 01:56pm

رالیگ:پاک امریکی افواج کی نو روزہ مشترکہ مشقیں جنوبی کیرولائنا میں میں اختتام پزیرہوگئیں ، مشقوں میں ایس ایس جی اورایوی ایشن کے دستوں نے حصہ لیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں جنوبی کیرولائینا میں اختتام پزیر ہوگئیں ، مشترکہ مشقوں نو روز تک جاری رہیں جن میں دونوں ممالک کے اسپیشل سروس گروپ اورایوی ایشن کے دستوں نے حصہ لیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔

Read Comments