ملتان ٹرین حادثہ میں سگنل کی خلاف ورزی کا انکشاف

شائع 15 ستمبر 2016 06:02pm

لاہور:چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز جاوید انور کا کہنا ہے کہ شجاع آباد کے قریب بلاک سیکشن پر نامعلوم شخص کی خودکشی کے باعث مال گاڑی ٹریک پر کھڑی تھی۔عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کی اور مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ریلویز جاوید انور کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اگر کوئی شخص ٹریک پر آ کر خود کشی کرلے تو قانونی کارروائی مکمل ہونے تک ٹرین منزل پر روانہ نہیں ہو سکتی۔غلطی عوام ایکسپریس کے ڈرائیور کی ہے جو ریڈ سگنل کے باوجود رکا نہیں اور کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گیا۔

سی ای اور ریلویز کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے  والوں کی شناخت ہوگئی ہےجبکہ جائے حادثہ کے قریب ایک طرف کا ٹریک ریلوے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سانحہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Read Comments