ملتان میں حادثے کا شکار ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 06:27am

ملتان:ملتان میں حادثے کا شکار ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی، گزشتہ روز پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس کے حادثے میں 6افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ملتان میں بُچھ اسٹیشن کےقریب ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا ہے اورجاں بحق افراد کے ایصال ثواب اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

 وزیراعظم نے حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی حادثے پرانتہائی دکھ کا اظہارکیا ہے۔

 وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی گھروں تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

خواجہ سعد رفیق نے 72گھنٹے میں حادثے سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا، وزیرریلوے امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

Read Comments