Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:حجاز مقدس سے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے، نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز 300حاجیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔
دوسری جانب قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔
نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز کے ذریعے سے 300 حاجی لاہور پہنچے، جہاں حجاج کے اہلخانہ اورعزیز و اقارب نے بھرپور استقبال کیا ۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے حج آپریشن میں 52 ہزار سے زائد ححاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔
خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاج کو کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور ، کوئٹہ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، سکھر ، ملتان اور رحیم یار خان پہنچایا جائے گا۔
پی آئی اے کا حج واپسی آپریشن 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔