کراچی :پولیس کا کومبنگ آپریشن،15 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 06:27am

کراچی:کراچی کے علاقے اتحادٹاؤن میں جمعے کے روز پولیس اورریپڈریسپانس فورس نے کومبنگ آپریشن کرکے 15مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

اتحادٹاؤن میں پولیس اورریپڈریسپانس فورس کی جانب سے  دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکےخلاف کومبنگ آپریشن کیا گیا ،زیرحراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے ایک کاروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

پولیس کے مطابق ،گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے جن کی شناخت طاہر شاہ اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے 2دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

ادھرسولجر بازار کی حدود میں کارروائی کے دوران ملزم عباس علی کو گرفتارکرکے اسلحہ اورچھینے گئے موبائل فونزبرآمد کرلئے گئے۔

پولیس کے مطابق،  ملزم اسلحے کےزورپروحید نامی شخص اوراس کے اہلخانہ سے لوٹ مارکررہاتھا۔

لانڈھی فیوچرکالونی سے ایک خاتون کی لاش ملی جبکہ قائدآباد مجیدکالونی کے نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

Read Comments