شائع 16 ستمبر 2016 07:14am

کُہنی پر چوٹ کی شدت اتنی کیوں محسوس ہوتی ہے؟

کُہنی پر چوٹ بہت شدت کے ساتھ محسوس ہوتی ہےاور یہ تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ آپ سے برداشت نہیں ہوپاتی۔

کُہنی کو فنی بون بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن جب اس پر چوٹ لگتی ہے تو وہ چوٹ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ جیسے ہی کُہنی پر چوٹ لگتی ہے تو پورے ہاتھ میں وائبریشن ہوجاتی ہے ۔

کُہنی پر چوٹ لگنے کے بعد ہاتھ میں وائبریشن اس لیے پھیلتی ہے کیونکہ ہماری کُہنیوں پر حساس قسم کےاولنر نروس کے  فائبرز گزر رہے ہوتے ہیں جوکہ چوٹ لگنے پر پورےہاتھ پر وائبریشن پیدا کردیتے ہیں۔

کُہنیوں کو فنی بون کہنے کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، جیسے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کُہنی پر چوٹ لگتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی جھنجناہٹ سے ہاتھ میں عجیب قسم کا درد محسوس ہوتا ہے۔

النر نروس ریڑھ کی ہڈی سے شروع ہوتے ہوئے ہمارے کندھوں اور بازوں تک آرہے ہوتے ہیں اور ان کا اختتام ہاتھوں کی انگلیوں پر ہوتا ہے۔

چونکہ اولنر نروس کے فائبرز کُہنی پر سے گزر رہے ہوتے ہیں  اور یہ ہماری ہڈی اور جلد کے بیچ میں موجود ہوتے ہیں ۔ یہ فائبرز براہ راست گزر رہے ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کُہنی پر کوئی بھی چوٹ لگتی ہے تو آپ کو ایک عجیب قسم کی جھنجناہٹ  اور سنسناہٹ محسوس ہوتی ہے۔

اگر آپ کو کُہنی پر چوٹ لگ جائے تو تھوڑی دیر نرم ہاتھوں سے اس کُہنی پر مساج کریں، اس عمل سے آپ کو چوٹ کی شدت محسوس نہیں ہوگی۔

وہ افراد جو موبائل فون بہت دیر تک استعمال کرتے ہیں ان کے ہاتھ میں موجود  اولنر نروس زیادہ متاثر ہوتی ہے اور چوٹ لگنے پر تکلیف کا باعث بنتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔

Read Comments