Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:انسداددہشت گردی عدالت نےمیڈیا ہاؤسز پرحملہ کیس میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کرلیا۔
انسداددہشتگردی عدالت میں 22 اگست کومیڈیا ہاؤسزپرحملہ کیس میں نامزدملزمان عبدالرحمان،آصف خان اورعدیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی کا کہناتھاکہ ملزمان بے گناہ ہیں اورپراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔مقدمات بد نیتی کی بنیاد پربنائے گئے ہیں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر کل تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں میڈیا ہاؤس پرحملہ اورٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔