سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 07:49am

کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے حماد صدیقی اوررحمان بھولا سمیت 6 مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

مقدمے کے چالان میں فیکٹری میں آتشزدگی کودہشت گردی قراردیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھتہ نہ دینے پرفیکٹری کونذرآتش کیا گیا۔

گیارہ ستمبر2012کوبلدیہ فیکٹری میں 259 مزدورجھلس کرجاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے تھے۔

Read Comments