شائع 16 ستمبر 2016 09:18am

فلم 'اے دل ہے مشکل' میں فواد خان کی پہلی جھلک نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا

ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی نئی فلم "اے دل ہے مشکل"کاانتظار لوگ بڑی بے صبری سے کررہے ہیں،جب سے فلم کاٹریلر ریلیز ہوا ہےمداح رنبیرکپور اور ایشوریا رائے کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں ایش اور رنبیر کے علاوہ انوشکا شرما اور پاکستان کے پرکشش اداکار فواد خان بھی موجود ہیں،فلم میں فواد خان کی موجودگی بھارت اور پاکستان میں موجود ان کے لاکھوں   چاہنے والوں کیلئے نہایت خوشگوار ہے۔

 فلم کا  پہلا گانا (اے دل ہے مشکل) ریلیز کے ساتھ ہی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہوگیا تھا،اس گانے کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سےحال ہی میں فلم کا دوسرا گانا"بلےیا"ریلیز کیا گیا ہے،جس میں فواد خان ڈی جے کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں،فواد خان گانے میں بیحد پر کشش نظر آرہے ہیں،جبکہ انوشکا انہیں دیکھ کر کافی حیران دکھائی دے رہی ہیں۔

بنیادی طور پر بلے یا ایک صوفی گانا ہے،جسے معروف کمپوزر پریتم نے کمپوز کیا ہے،گانے کے بول امیتابھ بھاٹا چاریا نے لکھے ہیں،گانے میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان محبت کو خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔

Read Comments