Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایم کیوایم پاکستان رہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کے گھرچھاپہ ماردیا۔ تلاشی کے بہانے پورا گھر الٹ پلٹ کردیا۔
جمعہ کی دوپہر 5 سے 6 پولیس موبائیلز میں سوارباوردی اور سادہ لباس اہلکاروں نے بفرزون میں واقع اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مارا اورتلاشی کے بہانے سارا گھر الٹ پلٹ کردیا۔
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت وہ سندھ اسمبلی میں موجود تھے اور گھر پر صرف خواتین تھیں جنہیں ہراساں کیا گیا تاہم چھاپہ مارنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
دوسری جانب چھاپےکی خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو فوری معطل کرنے کےبھی احکامات جاری کردیئے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ چھاپہ مطلوب ملزمان کی موجودگی کیلئے خواجہ اظہار الحسن کے گھر کی گلی میں ماراگیا تھا مگر پولیس کو دیکھ کرملزمان خواجہ اظہارالحسن کے گھرمیں گھس گئے جن کے تعاقب میں پولیس گھر میں داخل ہوئی۔