Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نومنتخب میئر وسیم اخترکے خلاف سانحہ 12 مئی کے ایک اورمقدمے کا چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ متعلقہ عدالت منتقل کردیا۔
ایئرپورٹ تھانے میں 12 مئی کامقدمہ 72/2007 کا چالان انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
چالان میں بتایاگیا کہ 10 مئی 2007 کو وسیم اختر نے پارٹی اجلاس میں شرکت کی جس میں سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کوروکنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
منصوبے کے تحت بارہ کئی کو شاہراہ فیصل سمیت دیگراہم شاہراہوں کو کنٹینرلگاکربند کیا گیا۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں دوارکان اسمبلی کامران فاروقی اور محمد عدنان سمیت اننچاس ملزمان کوگرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت منتقل کردیا۔