Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم اوربربریت کی انہتا ہوچکی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا،مظفر آباد پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھانے کافیصلہ کر لیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیری انصاف اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں، اقوام متحدہ حق خود ارادیت دینے کا اپنا وعدہ پوراکرے ۔
امریکا روانگی سے پہلے وزیراعظم نوازشریف مظفر آباد پہنچے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ساتھ حریت رہنماؤں سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نوازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا ، وہ سربراہان مملکت سے ملاقاتوں میں کشمیر ایشو پر بات کریں گے ۔
وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا ، ظلم کو مٹنا ہے اور حق کی فتح ہونی ہے ۔ دورہ امریکا سے قبل اعتماد میں لینے پر حریت رہنماؤں نے وزیر اعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔