Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: پولیس نےسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی موومنٹ- پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کو جمعہ کے روز گرفتار کر لیا۔ایم کیو ایم – پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ہنگامی میڈیا بریفنگ کے دوران دعوی کیا کہ پولیس اظہار الحسن کو ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم،آرمی چیف ،کور کمانڈراور وزیر اعلیٰ سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ' اظہار الحسن کل تک کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے،بعد میں مطلوب ہو گئے اور انہیں بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا '۔ان کا کہنا تھا کہ' یہ کون سے ایجنڈے پر کام ہورہا ہے۔ میں اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں'۔
'جس طرح خواجہ اظہار کو لے جایا گیا یہ جمہوریت کی بے توقیری ہے'۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا۔