واشنگٹن :امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں مہم کا آغاز کردیا ۔ باراک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو آٹھ نومبر کو اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔
واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر بارک اوباما نے ہسپانوی عوام سے خطاب میں ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو انکے متنازع بیانات کا جواب آٹھ نومبر کو ووٹ کی طاقت سے دیا جائےگا۔
امریکی صدر بارک اوباما نے مہاجرین سے متعلق بیان میں کہا کہ ہمیں اس ٹوٹے ہوئے نظام کو صحیح کرنا ہے تو مہاجرین کو ایک مجرم کے طور پر دیکھنا بند کرنا ہوگا ۔
پولز کے مطابق ہسپانوی ووٹرز کی بڑی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ہے ۔