Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سانحہ صفورا کے گجرانوالہ سے گرفتار ملزم حافظ عمر کو جلد کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اٹھارہ دسمبر کو گجرانوالہ کے نواحی قصبہ سے گرفتار ہونے والے ملزم حافظ عمر عرف حفیظ عرف حیدر عباس کی گرفتاری کے حوالے سے کاونٹر ٹیریریزم ڈپارٹمنٹ سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم جلد ملزم عمر عرف حفیظ کی حوالگی کیلئے پنجاب روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں اسماعلی طریقت کی بس پر فائرنگ کرنے والے دس میں چار دہشتگرد اب بھی مفرور ہیں جن میں علی رحمان عرف ٹونا، عبداللہ منصوری اور شرمیلا پٹھان شامل ہیں۔