نیویارک :ہالی وڈ مشہور سیریز برجیٹ جانز کا تیسرا حصہ آج سے کامیڈی کے رنگ بکھیرنے آگیا۔ فلم برجیٹ جانز مسائل میں گھری لڑکی کی کہانی دیکھنے کو ملے گی۔
ہالی وڈ فلم برجیٹ جانزکی دو فلموں نے کامیڈی اور رومانس سے باکس آفس پرخوب راج کیا اور اب فلم کا تیسرا حصہ برجیٹ جانز بے بی مداحوں کیلئے پیش کردیا گیا۔ فلم آج سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔
فلم کی کہانی برجیٹ جان نامی لڑکی کی ہے جو مشکلات سے لڑ رہی ہوتی ہے۔فلم میں برجیٹ کو اپنی محبت کی ناکامی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ اور یہی سب مسائل برجیٹ کی خوشیاں چھین لیتے ہیں۔