نیویارک :ہالی وڈ سنسنی خیز فلم 'دی گڈ نیبر '' آج سے امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ۔ فلم میں ہمسائے کو پھنسانے کی کہانی شامل ہے۔
کیسرا فراہانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دا گڈ نیبر آج سینما گھروں کی زینت بن گئی۔فلم کی کہانی دو ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بزرگ پڑوسی کو آسیب زدہ قرار دینے کی ٹھان لیتے ہیں۔
ہمسائے کی غیر موجودگی میں اس کی نقل وحرکت پر نظررکھنے کے لیے اس کے گھر میں خفیہ کیمرے نصب کر دیتے ہیں۔ اور پھر ایک دن مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
دونوں نوجوان کے ساتھ ہونے لگتے ہیں عجیب وغریب واقعات۔ اور دونوں پھنس جاتے ہیں اپنے ہی جال میں اور پھر عدالتی کاروائی کا سامنا ہوتا ہے۔