Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں کے قریب فیکٹری میں سلینڈر دھماکاہوگیا ،دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے سے فیکٹری کی چھت گرگئی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،جہاں ملبہ ہٹانے کاکام تیزی سے جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔