لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

شائع 17 ستمبر 2016 05:51am

 

لاہور:لاہور اور گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 8مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کی کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق کے شبہ میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں حفیظ الرحمان، نثار احمد، تصور اور عبدالعالم نامی ملزمان شامل ہیں۔

 سی ٹی ڈی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات سمیت سرکاری عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ میں واقعہ ایک ہوٹل پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں سلیم اللہ، سعید اللہ، گلزار اور علی مقبول شامل ہیں۔

 چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیاگیا۔

Read Comments