Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، آج تین پروازوں کے ذریعے 900سے زائد حاجیوں کو پشاور لایا جائے گا۔
باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہورہا ہے۔ نجی ائیرلائن کی پہلی پرواز دو بجے 300 کے قریب حاجیوں کو پشاور لائے گی جبکہ قومی ائیرلائن کی دوسری پرواز تین بجے حجاج کرام کو وطن واپس لائے گی۔
اسی طرح نجی ائیرلائن کی تیسری پرواز چار بجے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرےگی۔ ان تین پروازوں کے ذریعے 950 حاجیوں کو وطن واپس لایاجا رہا ہے۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ حاجیوں کو لینے کیلئے کم تعداد میں لوگ آئیں تاکہ مشکلات اور مسائل سے بچا جا سکے۔