ممبئی:بولی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں 70سالہ معمرشخص کا کردار نبھائیں گے۔فلم ٹائیگر زندہ ہے 2012 کی فلم ایک تھا ٹائیگرکا سیکوئل ہے۔
دوہزار بارہ میں یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ایک تھا ٹائیگرکا سیکوئل بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،فلم کا سیکوئل ٹائیگرزندہ ہے جلد سلوراسکرین کی زینت بنے گا ۔
کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایک تھا ٹائیگر میں کترینہ کیف کو سلمان خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا تھا۔فلم ٹائیگرزندہ ہے میں بھی کترینہ کیف سلو میاں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ فلم کیلئے سلطان فلم کے ہدایت کارعلی عباس ظفر کی خصوصی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
فلم میں سلمان خان ایک 70سالہ معمر شخص کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے،جلد ہی باقاعدہ شوٹنگ کا آغازکردیا جائے گا۔