Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کےعلاج کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےخلاف دہشت گردوں کےعلاج کیس کی سماعت میں عدالت کوآگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعاصم کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا۔
تاہم دیگرملزمان میئرکراچی وسیم اختر،ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی،پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی،قادر پٹیل اورعثمان معظم کوعدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی عدم حاضری پرسماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے قادر پٹیل کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔