سامعہ  قتل کیس: تفتیش میں آیا نیا موڑ

شائع 17 ستمبر 2016 11:10am

جہلم: پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامعہ شاہد قتل کیس میں سابق شوہرشکیل،والد چوہدری شاہد کوچالان مکمل ہونے پر23 ستمبرتک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا،مقتولہ کی والدہ امتیازبی بی اوربہن مدیحہ شاہ کو اشتہاری قراردےدیا۔

سامعہ شاہد قتل کیس کے ملزمان نے جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پرعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،چالان مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے مقتولہ کے سابق شوہرشکیل،والد چوہدری شاہد کو23 ستمبرتک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجواد دیا۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد چوہدری شاہد کا کہنا تھا کہ سامعہ کا شوہرافتخارکاظمی ہمیں پھنسانا چاہتا ہے،ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے اپیل کردی ہے۔

Read Comments