وزارت عظمیٰ کیلئےعوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے،حمزہ شہباز

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2016 12:25pm

ہڑپہ:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکہتے ہیں کہ وزارت عظمیٰ کیلئے جلاوطنی، قید وبند اورعوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔

ہڑپہ میں مسلم لیگ  ن  کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں دھرنا سیاست شروع کی اور اب ذاتیات پر اتر آئے ہیں،انتشار کا علم اٹھانے اور گھروں پر دھرنے  کی سیاست سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  چور دروازے سے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،اس طرح  وزیراعظم نہیں بنا جاتا،عوام کی خدمت  کرنا پڑتی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ احتساب کی باتیں کرنے والے خود قرضے معاف کرانے والوں کے جہازوں میں گھومتے ہیں،عمران خان سے کہتا ہوں کے سیاستدان بنو،الزام تراشی کرنے والے غیر سنجیدہ انسان نہ بنو۔

Read Comments