اورنج لائن منصوبہ سپریم کورٹ میں چیلنج

شائع 17 ستمبر 2016 01:49pm

لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی مقامات کے نزدیک اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات سے روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چلینج کر دیا۔اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اورنج لائن منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔

 سینئر ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اورنج ٹرین میں صوبے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے لاہور جت تاریخی مقامات کے نزدیک اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات سے روک دیا تھا۔

Read Comments