Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔وزیراعلی نے پارٹی چیئرمین کو مختلف انتظامی اموراورپارٹی معاملات پر اعتماد میں لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کوسیاسی صورتحال اورصوبے امن وامان سے متعلق امورسے آگاہ کیا۔وزیراعلی نے بلاول بھٹوکو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اوراس حوالے سے صوبائی حکومت کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کوصوبے کے انتظامی اموراورپارٹی معاملات پراعتماد میں لیا۔