Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے خواجہ اظہار کی گرفتاری کے بعد لیے گئے وزیراعظم کے نوٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خواجہ اظہار کی رہائی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کومجبور کیا۔
اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ پولیس کے معاملات میں نواز شریف کی مداخلت قابل تشویش ہے، پولیس کے معاملات میں سیاسی مداخلت کام میں رکاوٹ بنتی ہے، خواجہ اظہار کی گرفتاری پر وفاق کی مداخلت کے بعد متحدہ رہنما کی گرفتاری سیاسی ایشو بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ فرائض سر انجام دینے والے ایس ایس پی رائو انوار کو معطل کیا گیا اور مداخلت کرکے متحدہ رہنما کی رہائی کے لیے وزیراعلیٰ کو مجبور کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تباہی کی قیمت پر بھی ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم نے کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ روک دیا۔ چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاناما لیکس کی تحیققات سے خوفزدہ ہیں۔