Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گوجرانوالا:ملک میں سیاسی دھارا تبدیل ہورہا ہے، سیاست ذاتیات کی گلیوں سے ہوتی ہوئی گھر کی چوکھٹ تک پہنچ گئی ہے، گوجرانوالا میں عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے قافلوں کو روکنے کیلئے مسلم لیگ یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی ہے۔
ملک میں نئی لیکن منفی روایات جنم لینے لگیں،سیاست کے اکھاڑے میں ڈنڈا بردار فورس متعارف کرادی گئی۔ڈنڈا بردار فورس کی بانی خود حکمران جماعت مسلم لیگ ن ہے۔مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکن پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کیلئے سرگرم ہیں۔
گوجرانوالا میں بنائی گئی یہ فورس ناصرف ڈنڈوں سے لیس ہےبلکہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چاق و چوبند بھی ہے،اس فورس کو یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری شعیب بٹ نے بنایا ہے۔شعیب بٹ کسی ماہرکی طرح خود ہی کارکنوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
سیاست کا دھارا وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہورہا ہے،ذاتیات پر حملے اور گھروں کے گھیراؤ کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔یہ صرف پاکستان میں ہی محدود نہیں بلکہ لندن میں وزیراعظم کی رہائشگاہ ہو یا پھر عمران خان کی ساس کا گھر،سیاسی کارکن دروازوں پراحتجاج کرنے لگے ہیں۔
ماضی میں گلو بٹ کے ڈنڈنے کا کمال سب دیکھ چکے ہیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاست کے دھارے کی یہ تبدیلی کیا گل کھلاتی ہے۔
دوسری جانب مریم نواز نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان رائیونڈ دھرنے پر توجہ نہ دیں،مسٹر خان بے روز گار آدمی ہیں، انہیں اپنا وقت گزارنا ہوتاہے۔