پشاور میں فائرنگ سے 3سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2016 07:25am

پشاور:پشاورمیں تھانہ خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع گڑھی صحبت خان کے قریب نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق،سیکیورٹی فورسزاہلکار سوزوکی کیری ڈبہ پراپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

 گاڑی پر حملہ تھانہ خزانہ کی حدود میں کیا گیا۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Read Comments